دالبندین ،مسلح افراد نے ایل پی جی سے بھری گاڑی کو آگ لگا دی
دالبندین (این این آئی)کرودک پھاٹک کے مقام پر مسلح افراد نے کوئٹہ جانے والی ایل پی جی سے بھری گاڑی کو آگ لگا دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی کیو آر ایف اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا اور بڑے نقصان سے بچا لیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے باعث قریب سے گزرنے والی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا ایک تار بھی متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں ضلع چاغی بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ دوسر ی جانب تمپ کے علاقہ میرآباد تمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایک شخص کی گاڑی روک کر اسے نذر آتش کردیا اور ڈرائیور کو وارننگ دیکر چھوڑ دیاگیا ، پولیس ذرائع کے مطابق عامر ولد گل محمد ساکن کوہلو حال صلالہ بازار تربت بدھ کے روزتحصیل تمپ کے علاقہ بالیچہ میں فورسز کے ایک چیک پوسٹ پر مرغیاں سپلائی کرنے کے بعد واپس تربت شہر کی طرف جارہا تھا کہ اسے میر آباد کے مقام پر مسلح موٹرسائیکل سواروں نے روک کر ان کی گاڑی نذرآتش کردی اور اسے چھوڑ دیاگیا


