تربت، شہرک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

تربت (نمائند ہ انتخاب/آن لائن)شہرک میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ، تربت کے نواحی علاقے شہرک سے آمدہ اطلاع کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے توحید ولد شفیق سکنہ شہرک کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔دوسری جانب منگچر نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے ملنگ ٹائپ شخص جاں بحق لیویز ذرائع کے مطابق آج دن تقریبا ساڑھے بارہ بجے کے وقت نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے مال پڑی نزد جوہان کراس بازار ایریا میں ایک مخبوط الحوس (ملنگ ٹائپ)شخص جاں بحق ہوگیا لیویز نے نعش ہسپتال منتقل کردیا تاہم ابھی تک اس شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں