روس کے کورل جزائر میں 6.7شدت کا زلزلہ، سیکڑوں برس بعد آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کردیا

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے کورل جزائر میں 6.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کی گہرائی سطح زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھی۔ زلزلے کے بعد جزیرہ کمچٹکا کے تین اضلاع میں سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی مگر پھر اسے واپس لے لیا گیا۔ یو ایس جیولوجیکل سروے اور پیسیفک سونامی وارننگ سسٹم کے مطابق زلزلے کی شدت 7.0 تھی مگر زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ دوسری جانب روسی خبر رساں ادارے کی جانب سے بتایا گیا کہ کمچٹکا میں سیکڑوں برسوں سے خوابیدہ آتش فشاں نے ایک بار پھر لاوا اگلنا شروع کر دیا ہے۔ Krasheninnikov نامی آتش فشاں سے 600 برسوں میں پہلی بار لاوا خارج ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں