بلوچستان،17دنوں میں 82951 افراد داخل ہوئے،70کے کورونا ٹیسٹ کے گئے

کوئٹہ:بلوچستان میں 28فروری سے 15مارچ تکزمینی،فضائی راستوں سے 82951 افراد داخل ہوئے تفتان میں اس وقت 2799 جبکہ کوئٹہ میں 545افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8ہے جبکہ 2افراد ایسے ہیں جنکا ٹیسٹ باڈر لائن پر آیا ہے، محکمہ صحت ذرائع کے مطابق تفتان اب تک میں کل 6678افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں سے اس وقت 2799قرنطینہ میں ہیں جبکہ 545افراد کو کوئٹہ کے میاں غنڈی قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے گزشتہ روز1275افراد کو اسکرین کیا گیا جن میں سے 70مشتبہ افراد کے ٹیسٹ ہوئے اس افراد میں سے 37میں کورونا وائرس کی علامات نہیں پائی گئیں جبکہ اس وقت صوبے میں کنفرم کیسز کی تعداد 8ہے دو افراد ایسے بھی ہیں جنکا ٹیسٹ بارڈر لائن ہے جنکے مزید سیمپل قومی ادارے صحت بھیجے گئے ہیں جبکہ 28افراد کے ٹیسٹ کی رپور ٹ آنا باقی ہے،ذرائع کے مطابق کورنا وائرس میں مبتلا تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے پی سی ایس آئی آر میں قائم قرنطینہ مرکز سے 18مشتبہ افراد کے سیمپل بھی ٹیسٹ کے لئے بھجوائے گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں