انٹرنیٹ بند کرنے کا نتیجہ دیکھ لیا کہ بلوچستان کو بہت بڑے تباہی سے بچایا، سرفراز بگٹی

مانیٹر نگ ڈیسک : وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہم نے کوئٹہ شہر کو ایک بڑی تباہی سے بچایا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کے دوران سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے ان دہشت گردوں کو فنڈنگ کون کرتا ہے، ہم نے کوئٹہ شہر کو ایک بڑی تباہی سے بچایا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ ہم نے بلوچستان میں میرٹ پر بھرتیاں کی ہیں، ہم نے یوتھ کے کاروبار کے مواقع کے لیے پروگرام شروع کیا۔ہم پرجو تنقید ہوتی ہے کہ موبائل سروسز بند کررہے ہیں کوئی حکومت کا دل نہیں کرتا کہ اپنے لوگوں کے لیے جو مفید سروسز ہے ان کو بند کریں اس کا نتیجہ آپ نے دیکھ لیا کہ ہم نے بلوچستان کو بہت بڑے تباہی سے بچا یا کیوں کوئی کسی پروفیسر کو بغیر کسی وجہ کے ٹی وی پربیٹھا دیگا عمر چیمہ کو میں کیوں نہیں بیٹھا دیتا ہوںکہ ٹی وی پر آکر کہے کہ میں نے یہ کام کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں