خضدار انتظامیہ کی یقین دہانی، جے یو آئی نے نیشنل ہائی وے بند کرنیکا فیصلہ موخر کردیا

خضدار (بیورو رپورٹ) جے یوآئی خضدارکے ضلعی رہنما یوسی چئیرمین توتک سردار زادہ میر یوسف علی قلندرانی کی کراچی میں مبینہ طور پرگرفتاری کے خلاف جمعیت علمائے اسلام خضدار کی جانب سے 23 اگست سے نیشنل ہائی وے پر دھرنے اور روڈ بلاک کے اعلان کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ ضلعی افسران نے جے یو آئی خضدار کے امیر مولانا قمرالدین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سردار زادہ یوسف علی قلندرانی کی بازیابی کی یقین دہانی کرائی۔ انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد مولانا قمرالدین نے اعلان کیا کہ احتجاجی روڈ بلاک تا حکم ثانی مو¿خر کردیا گیا ہے جے یو آئی خضدار کے ضلعی ترجمان کے مطابق تنظیم حالات پر کڑی نظر رکھے گی اور مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ احتجاجی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں