وزیراعلیٰ نے کورونا وائرس ایس اوپیز پرعدم عملدرآمد کا نوٹس لے لیا

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کورناوائرس کی احتیاطی تدابیر پر عدم عملدرآمد کا نوٹس لے لیا۔ اس سلسلے میں وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے تما م انتظامی سیکریٹریز ڈویژنل کمشنروں اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کورناوائرس کے پھیلا میں کمی آئی ہے تاہم اسکے مکمل خاتمے تک احتیاطی ایس او پی پر عملدرآمد جاری رکھا جائے،مراسلے میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ دفاتر،تجارتی مراکز اور عوامی مقامات پر ماسک اور سینٹائیزر کے استعمال اور سماجی فاصلوں کی ایس او پی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے عوام میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد جاری رکھنے کا شعور اجاگر کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں