اسلام آباد، مری، پشاور، ایبٹ آباد، اٹک سمیت خیبرپختون خوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ویب ڈیسک: اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت 6 ریکارڈ کی گئی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مری، پشاور، ایبٹ آباد، اٹک سمیت خیبرپختون خوا کے مختلف اضلاع میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.0 ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی زمین میں 15 کلو میٹر تھی اور یہ رات 12 بج کر 17 منٹ پر آیا۔ ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان تھا۔
Load/Hide Comments


