12اگست کے بعد کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے،حکومت بلوچستان
کوئٹہ:حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس میں کمی ہوئی تھی تاہم ختم نہیں ہوا ہے اگر ایس اوپیزکو فالو نہیں کیا گیا تو کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے صوبائی حکومت کے دو سال مکمل ہوگئے ہیں 25سو اسکیمات کو عوام کی مفاد میں نہ ہونے پر نکال دیا گیا ہے جبکہ 14سو اسکیمات مکمل کئے جاچکے ہیں موجودہ حکومت میں کرپشن کی شرح سابقہ حکومتوں کی بنسبت نہ ہونے کے برابر ہے 20ہزار آسامیوں کا اعلان کیا گیا تھا جن پر بھرتیوں کا عمل جاری ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایک نئی لہر کورونا کی آئیگی 12اگست کے بعد کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے جس پر ماہرین نے اپنے خدشات ظاہر کئے ہیں کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کی کیسز میں دوبارہ اضافہ ہوسکتا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی کیسز میں اضافے کی صورت میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگا یا جاسکتا ہے صوبائی حکومت کی طرف سے میریج ہالز اور اسکولز کے علاوہ تمام شعبے کھول دیئے گئے ہیں اور عوام اور تاجروں سے اپیل کی تھی کہ ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جائے گزشتہ 6دنوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر صوبائی حکومت کو تشویش ہے اگر ہم نے ایس او پیز کو فالو نہیں کیا تو کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے صوبائی حکومت نے کورونا کے ٹیسٹوں کو بھی بڑھا دیا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں کیونکہ کورونا وائرس کی کیسز میں صرف کمی واقع ہوئی تھی تاہم مکمل ختم نہیں ہوا تھا کورونا کے 12ہزار سے زائد کیسز میں 11ہزار افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 138افراد جاں بحق ہوئے ہیں صوبائی حکومت کی 2سال مکمل ہوگئے سابقہ حکومتوں کی بنسبت حکومتی کارکردگی میں واضح فرق آیا ہے موجودہ حکومت کی کارکردگی سابقہ حکومتوں سے بہت بہتر ہے صوبے میں و زیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق کرپشن کو ختم کیا گیا ہے موجودہ صورتحال میں صوبے میں کرپشن نہ ہونے کے برابر ہے بلکہ مزید بھی کرپشن کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں 25سو ایسے اسکیمات ختم کردیئے گئے ہیں جو عوام کے مفاد میں نہیں تھے صوبائی حکومت نے دو سال کے عرسے میں 14سو اسکیمات مکمل کئے ہیں جبکہ صوبائی کابینہ کے 24اجلاس منعقد کئے ہیں جو اس سے پہلے نہیں ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت نے کوئٹہ میں سیف سٹی پروجیکٹ پر کام شروع کر دیا گیا ہے جو اس سے قبل 16سالوں میں نہیں ہورہا تھا کورونا کی وجہ سے تعمیراتی کام روک گئے تھے تاہم تعمیراتی شعبے کے کام دوبارہ شروع کر یئے گئے ہیں 20ہزار آسامیوں کا اعلان کیا گیا تھا جس پر بھرتیوں کاسلسلہ جاری ہے صوبائی حکومت نے 434نئے اسکول بنانے کا پلان بنا یا تھا جن میں اکثر ا سکولز بن گئے ہیں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہوں پر کام کا بھی آغاز ہوگیا ہے سندھ حکومت بلوچستان کے حصے کا پانی نہیں دے رہا حالانکہ یہ بلوچستان کی عوام کا حق ہے۔


