پاکستان کا افغانستان میں زلزلہ متاثرین کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا اعلان، دفتر خارجہ

ویب ڈیسک : نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفونک رابطہ، افغانستان میں آنے والے ہولناک زلزلے میں سیکڑوں افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور افغانستان میں ہلاکت خیز زلزلے میں سیکڑوں افراد کے جاں بحق اور ہزاروں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغان عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا، اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے دعائیں کیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے زلزلہ متاثرین کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا۔خیال رہے کہ افغانستان میں گذشتہ رات ا?نے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں 800 سے زائد افراد جاں بحق اور 2700 سے زائد زخمی ہوگئے، صرف صوبہ کنڑ میں 800 افراد جاں بحق ہوئے اور کئی گاو¿ں مٹی تلے دب گئے، صوبہ ننگرہار اور لغمان میں بھی جانی نقصان ہوا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ طاقتور زلزلے کے نتیجے میں بیشتر جانی نقصان صوبہ کنڑ میں ہوا جہاں 800 سے زائد افراد جاں بحق اور 2500 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ صوبہ ننگرہار میں 12 افراد جاں بحق اور 255 زخمی ہوئے۔زلزلے کے جھٹکے کابل سے لے کر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد تک محسوس کیے گئے، کنڑ صوبے میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی، جہاں سیکڑوں مکانات تباہ ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں