سپریم کورٹ میں ترجمان اور کوآرڈینیٹرز کی تعیناتی سے متعلق بلوچستان حکومت کی اپیل خارج

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سپریم کورٹ نے ترجمان حکومت اور کوآرڈینیٹرز کی تعیناتی سے متعلق بلوچستان حکومت کی اپیل خارج کردی۔ بلوچستان حکومت نے ہائیکورٹ بلوچستان کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ عبدالصادق خلجی کی درخواست پر بلوچستان ہائیکورٹ نے ترجمانوں اور کوآرڈینیٹرز کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس محمد ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اسلام آباد: جسٹس اشتیاق ابراہیم خان اور جسٹس علی باقر نجفی بھی بینچ کا حصہ تھے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے بلوچستان حکومت کی جانب سے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں