6 ستمبر کو قلعہ عبداللہ سے لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش کوژک سے برآمد

چمن ( آئی این پی )6 ستمبر کو قلعہ عبداللہ سے لاپتہ ہونے والے احمد اللہ کی لاش کوژک میں برآمد۔ گزشتہ شب 3 بجے کوژک میں جلتی ہوئی گاڑی کے ساتھ بوری میں بند لاش کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے اے سی چمن امتیاز علی بلوچ کی سربراہی میں لیویز فورس کی ٹیم کو تشکیل کر کے فورا جائے وقوعہ پر پہنچنے کیلئے روانہ کر دیا جائے وقوعہ پر جلتی ہوئی گاڑی کے ساتھ بوری میں بند ایک لاش لاش برآمد، متوفی کی شناخت احمد اللہ کے نام سے ہوئی اس کاروائی کے دوران اے سی چمن کیساتھ لیویز فورس کے نائب رسالدار عبدالباری اور دیگر اہلکاروں نے مشترکہ حصہ لیا لیویز فورس نے متوفی کی جیب سےایک شناختی کارڈ برآمد کیا شناخت کے مطابق متوفی کی شناخت احمد اللہ ولد خالقداد قوم اشیزئی برمزئی کے نام سے ہوئی، جو 6 ستمبر کو قلعہ عبد اللہ سے لاپتہ ہوا تھا۔لیویز فورس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے، اور واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلو¶ں سے تحقیقات جاری ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں