آغا شکیل درانی کے گھر پر بم حملہ بزدلانہ حملہ علاقے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، ثنااللہ زہری
پ ر : پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماءسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے خضدار میں پیپلزپارٹی کے رہنماءآغا شکیل درانی اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آغا شازیب درانی کی رہائش گاہ پر ہونے والے بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا کہ یہ بزدلانہ حملہ علاقے کے امن کو سبوتاڑ کرنے کی سازش ہے، اور شرپسند عناصر ایک مرتبہ پھر خضدار کے پرامن ماحول کو تہہ و بالا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے امن قائم رکھنے والے اداروں اور قبائلی عمائدین کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گابسابق وزیر اعلیٰ نواب ثناءاللہ خان زہری نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین کو دوبارہ بدامنی کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا اور تمام سیاسی و قبائلی قیادت کو مل کر امن کے قیام کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔


