دالبندین بازار میں فائرنگ سے مزدور زخمی ہوگیا، ڈی ایم جمالی ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق

دالبندین (آن لائن) دالبندین بازار میں فائرنگ سے ایک مزدور زخمی۔ ذرائع کے مطابق دالبندین عرب چوک نزد اسپتال کے قریب، بازار کی سڑک پر کام کرنے والے مزدور پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں عبدالسلام جتوئی نامی مزدور زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈیرہ مراد جمالی میں کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والی خاتون دوران علاج ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانہ کی حدود مین شاہراہ سی این جی کے قریب ایک تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جن کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گئی، واقع کے بارے میں مقامی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں