پنجگور میں آٹے کا بحران جاری، سرکاری سطح پر گندم دستیاب نہیں
پنجگور (نمائندہ انتخاب) پنجگور میں آٹے کا بحران جاری سرکاری سطح پر گندم دستیاب نہیں تفصیلات کے مطابق پنجگور میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 40 کلو گرام آٹا کی بوری پر 1700 سو روپے اضافی ہو گیا ھے شہر میں سرکاری گندم کی عدمِ دستیابی کی وجہ سے لوگ مہنگے گندم خرید نے پر مجبور ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں گزشتہ کئی سالوں سے گندم دستیاب نہیں جس کی وجہ سے فلور ملز اور چکیاں بند پڑے ہیں جبکہ درجنوں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں شہریوں کے مطابق پنجگور میں گندم کا کوٹہ گزشتہ کئی سالوں سے بند ہے محکمہ خوراک پنجگور کی کریش اور اقربا پروری کا نوٹس لیا جائے اور تحقیق کی جائے پنجگور کے گندم کا کوٹہ اتنے سالوں سے کیوں بند رہا ھے
Load/Hide Comments


