پنجگور، باغات میں ٹیوب ویلز کیلئے لگے سولر پینل اور کھجور چوری ہونے لگے، زمیندار پریشان

پنجگور (نامہ نگار) پنجگور میں زمینداروں سے چوری کی وارداتیں عروج پر، گزشتہ شب کلگ میں دو مقامی زمینداروں کے ٹیوب ویلز پر چوروں نے لاکھوں روپے مالیت کے سولر فلیٹ چوری کرکے لے گئے، مقامی زمینداروں کے مطابق چوروں کی دلیرانہ وارداتوں سے پنجگور کے زمیندار بھی اب عاجز آچکے ہیں، رات بھر زمینوں پر پہرا دیں یا ان کو غیر آباد چھوڑیں، تیسرا آپشن بچا نہیں، زمینوں کو غیر آباد چھوڑنے سے بچے بھوک سے مرجائیں گے، کھجور کی فصلات بھی ڈکیتوں کے شکنجے میں ہیں، منشیات کے عادی افراد بھی کھجورکی فصلوں پر یلغار کرچکے ہیں، کوئی پرسان حال نہیں، پولیس، لیویز نے بھی عوام کے تحفظ سے منہ موڑ لیا ہے۔ پنجگور کے زمینداروں نے چوری کی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے املاک کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے گزشتہ شب کلگ میں دو مقامی زمینداروں کے ٹیوب ویلز پر چوروں نے لاکھوں روپے مالیت کے سولر فلیٹ چوری کرکے لے گئے اس سے قبل گرمکان میں کھجور کے باغات کا بھی صفایا کیاگیا تھا زمینداروں سے چوری کی وارداتوں نے محنت کش طبقہ کو شدید مالی و ذہنی پریشانیوں کا شکار بنادیا ہے ہر کوئی خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگا ہے پنجگور میں اگر کوئی خوف اور ڈر ہے وہ رہزنوں اور چوروں کا ہے پولیس اور لیویز کا گشت اور ناکہ بندیاں کہیں بھی نظر نہیں آتیں جس سے عوام خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں، پنجگور کے زمینداروں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ چوری کی وارداتوں پر قابو پانے اور زمینداروں کے ٹیوب ویلز پر چوری کی وارداتوں میں ملوث عناصر کو گرفتار کریں ایسا نہ ہو کہ آباد زمینین جن پر کاشتکاروں نے اپنی پوری توانائیاں ضائع کی ہیں غیر آباد چھوڑ نکل مکانی پر مجبور ہوجائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں