وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی پانچ سال مکمل کریں گے یہ سب ہوائی باتیں ہیں وزیراعلیٰ کہیں نہیں جارہے،علی مدد جتک
کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی پانچ سال مکمل کریں گے یہ سب ہوائی باتیں ہیں وزیراعلیٰ کہیں نہیں جارہے ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ علی حسن زہری شیر ہیں وہ انڈا دیں یا بچہ دیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے دبنگ وزیراعلیٰ ہیں وہ پانچ سال مکمل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ن)سمیت اتحادی ارکان وزیراعلیٰ کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لوگ خواب خرگوش میں بہت کچھ کہتے رہتے ہیں لیکن وزیراعلیٰ کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں پانچ سال بعدہم اپنے حلقوں میں جائیں گے اور دوبارہ الیکشن لڑ کر آئیں گے ۔حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ کسی کے دفتر پر قبضہ نہیں ہے۔


