پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان کشیدگی، پی پی کا اسمبلی اجلاس سے واک آ وٹ، اسد قیصر کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز

ویب ڈیسک :اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکےپی پی کا اسمبلی اجلاس سے واک آ وٹ ، اسدقیصر کا حکومت کیخلاف عدم اعتماد لانے کی تجویز قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے اسد قیصر کا کہا کہ پیپلز پارٹی کی فرینڈلی فائر کو ویلکم کرتے ہیں اور اگر پیپلزپارٹی سنجیدہ ہے تو آئے عدم اعتماد پیش کریں۔۔ وفاقی وزیر رانا ثنااللہ نے تصدیق کی ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی اپنا احتجاج اور پارلیمنٹ سے واک آو¿ٹ جاری رکھے گی۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آج صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات طے تھی، تاہم وزیراعظم کے دورہ ملائیشیا کے باعث یہ ملاقات ممکن نہیں ہو سکی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم منگل کو وطن واپس آ کر پیپلز پارٹی کے تحفظات پر بات چیت کریں گے، تاکہ معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں