کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے طور پر حلف اٹھا لیا
کوئٹہ(انتخاب نیوز) کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نے آج ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی سے اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (DRO) کے طور پر حلف لیا۔ اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے شفاف، غیر جانبدار اور منصفانہ انعقاد کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تعینات افسران کی تربیت، انتخابی مواد کی فراہمی اور دیگر تیاریوں کے حوالے سے جامع اقدامات کر رہا ہے اور امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ محکمے انتخابی عمل کے دوران بھرپور تعاون کریں گے تاکہ عوام کو آزادانہ، شفاف اور پرامن ماحول میں اپنے حق رائے دہی کے استعمال کا موقع فراہم کیا جا سکے۔
Load/Hide Comments


