سعودی عرب‘ 298افراد بدعنوانیوں کے الزام میں گرفتار

ریاض ;سعودی عرب میں انسدادِ بدعنوانی کمیشن نے 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ مالیت کی بدعنوانیوں کے الزام میں 298 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔کمیشن نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے بدعنوانیوں کے الزام میں 674 افراد کے بیانات قلم بند کیے تھے۔ان میں 298 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر فردِ ج ±رم عاید کی گئی ہے۔کمیشن کے مطابق ان افراد کے خلاف مختلف مالیاتی جرائم ،بہ شمول رشوت ستانی ،قومی خزانے میں خرد ب ±رد ، سرکاری وسائل کے ضیاع اور سرکاری عہدوں کے ناجائز استعمال کے الزامات پر فردِ ج ±رم عاید کی گئی ہے۔تحقیقات کے مطابق ان میں آٹھ فوجی افسروں سمیت 16افراد سعودی عرب کی وزارت دفاع میں سرکاری ٹھیکوں کے غلط استعمال ،منی لانڈرنگ اور رشوت خوری کے ملزم پائے گئے ہیں۔ان میں ایک میجرجنرل اور بعض ریٹائرڈ فوجی افسر بھی شامل ہیں۔انھوں نے 2005ئ سے 2015ئ تک ان جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں