کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے، صوبائی حکومت سیکورٹی انتظامات یقینی بنائے، الیکشن کمیشن
کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے، صوبائی حکومت سیکورٹی انتظامات یقینی بنائے، الیکشن کمیشن
کوئٹہ (انتخاب نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے التواءکی بلوچستان حکومت کی درخواست مسترد کردی،ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق معاملے پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت بلوچستان کو ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ انتخابی عمل شفاف، منصفانہ اور پرامن ماحول میں مکمل ہوسکے۔
Load/Hide Comments