کراچی میں کوئٹہ چائے ہوٹلز ایسوسی ایشن کا پریس کلب کے سامنے ہوٹلز سیل کرنے کےخلاف مظاہرہ، ہوٹلزاحتجاجاً بند
ویب ڈیسک : کراچی میں کوئٹہ چائے ہوٹلز ایسوسی ایشننےپریس کلب کے سامنے متعدد ہوٹلز سیل کرنے کےخلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا تفصیلات کے مطابق کراچی کوئٹہ ہوٹل ایسوسی ایشن کی کال پر شہر بھر میںہڑتال اور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا مظاہر ین کے مطا بق کمشنر کراچی کی جانب سے ہوٹلز سیل کرنے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں احتجاج میں بڑی تعداد میں ہوٹل انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی لیبرز اور اونرز شریک رہے شہر بھر میں موجودکوئٹہ ہوٹلز کومالکان نے احتجاجاً بند کرد یا ہوٹلز مالکان کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے سندھ حکومت کی جانب سے چائے ہوٹلوں کو بغیر کسی واضح وجہ کے سیل کیا جا رہا ہے انہوں نے مطا لبہ کیا ہے کہ ہوٹل بند کرنے کے بجائے کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ ہزاروں مزدوروں اور غریبوں کا روزگار محفوظ ہو سکیں۔
Load/Hide Comments


