بلوچستان اسمبلی میں کم عمری کی شادیوں کے حوالے سے بل منظور، شریعت مخالف بل کی مخالفت کریں گے، اپوزیشن لیڈر

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان اسمبلی نے کم عمری کی شادیوں کے حوالے سے بل منظور کرلیا۔ اپوزیشن نے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کی، بل کی کاپیاں پھاڑدیں۔ اپوزیشن رکن اصغر ترین کا کہنا ہے کہ بل کو اسلامی نظریاتی کونسل بھجوایا جاتا، بل پر اتفاق رائے پیدا کرنا چاہئے تھا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ کم عمری کی شادی کی روک تھام پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے، ہم پیسوں اور این جی اوز کے ایجنڈے پر نہیں چلتے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ شریعت مخالف بل کی مخالفت کریں گے، ہمیں علماءنے ووٹ دیا ہے، اس ایوان میں کسی کا دل نہیں کہ کم عمری کی شادی کے بل کی حمایت کرے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ کم عمری کی شادیوں کے حوالے سے شریعت کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، ہم اپوزیشن کے نظریے کے مخالف نہیں، بل پیش ہوچکا اب ایوان کی ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں