طلبہ اور محققین کو مضبوط، شفاف اور معاون تعلیمی ماحول فراہم کریں گے، وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی

گوادر (بیورو رپورٹ) گوادر یونیورسٹی تحقیق، جدت اور اعلیٰ معیارِ تعلیم کے فروغ کے لیے پوری سنجیدگی اور عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ عبدالرزاق صابر یونیورسٹی آف گوادر میں ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا پہلا اجلاس منعقد۔ گوادر یونیورسٹی میں ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا پہلا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی زیر صدارت پاک چائنہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد، رجسٹرار ڈاکٹر دولت خان، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رحیم بخش مہر، ڈین فیکلٹی اف سوشل سائنسز ±پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، ڈین فیکلٹی اف سائنس اینڈ انجینئرنگ ڈاکٹر محب اللہ، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر محمد ارشاد اور ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر رابعہ اسلم نے شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز میں ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے مینڈیٹ، اہداف اور بنیادی کردار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس کے بعد جامعہ کے تعلیمی و تحقیقی ڈھانچے کو مضبوط بنانے سے متعلق اہم نکات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران بورڈ نے ٹرمز آف ریفرنس، ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے قواعد و ضوابط، نئے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز، اور پوسٹ گریجویٹ تحقیق کے لیے سپروائزرز اور کو سپروائزرز کی منظوری دی۔ مزید برآں، ریسرچ ایتھکس پالیسی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی اینٹی پلیجرازم پالیسی کو اپنانے، انسٹی ٹیوشنل ایتھیکل ریویو کمیٹی کے قیام، ریسرچ جرنل اور پبلی کیشن پالیسی کی تشکیل، اور ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کی سب کمیٹیوں کے قیام کی بھی باقاعدہ منظوری دی گئی۔ اجلاس میں تحقیقی فنڈنگ اور گرانٹس سے متعلق امور بھی زیر غور رہے، ریسرچ میں کوالٹی ایشورنس میکانزم پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، اور تھیسس فارمیٹ گائیڈ لائنز کو بھی بورڈ نے منظور کرلیا۔ اجلاس مین مینجمنٹ سائنسز، کیمسٹری اور ایجوکیشن کے شعبوں میں ایم ایس ایم فل کے پروگراموں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا کہ یونیورسٹی آف گوادر تحقیق، جدت اور اعلیٰ تعلیمی معیار کے فروغ کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا قیام اور آج کا پہلا اجلاس ہماری اس عزم کی مضبوط عکاسی کرتا ہے کہ ہم عالمی معیار کی تحقیق، مو¿ثر نگرانی، اور علمی فعالیت کو فروغ دیتے ہوئے اپنے طلبہ اور محققین کو ایک مضبوط، شفاف اور معاون تعلیمی ماحول فراہم کریں گے۔ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے اس پہلے اجلاس نے یونیورسٹی آف گوادر کے اس وڑن کو مزید تقویت بخشی کہ وہ قومی و علاقائی سطح پر ایک مو¿ثر تحقیقی و تعلیمی ادارے کے طور پر اپنا کردار مزید مضبوط انداز میں ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں