کچھی میں نامعلوم مسلح افراد کی ایس ایس پی کچھی کی گاڑی پر فائرنگ، تمام اہلکارمحفوظ، پولیس
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ضلع کچھی ایس ایس پی کچھی کی گاڑی پر مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ایس ایس پی سمیت پولیس اہلکار فائرنگ سے محفوظ جبکہ جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ایس ایس پی کچھی گزشتہ دنوں پولیس تھانہ حاجی شہر پر مسلح افراد کے حملے اور تھانہ و سرکاری ریکارڈ کو نذر آتش کرنے کے واقعے پر تھانہ کا دورہ کیا اور پہنچنے والے نقصانے کا معاینہ کرنے کے بعد ایس ایس پی کچھی کی واپسی کے دوران سنی اور بھاگ کے درمیانے علاقے میں نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سوار وں نے انکے قافلے پر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی پولیس کے مطابق بیس سے پچیس منٹ تک جاری دونوں جانب شدید فائرنگ رہی تاہم اس دوران مسلح افراد فرار ہوگئے جبکہ ایس ایس پی سمیت تمام پولیس اہلکار فائرنگ سے محفوظ رہے جبکہ پولیس نے پورے کی ناکہ بندی کرکے سرچ اپریشن شروع کردی گئی


