دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے تاہم صورتحال کو اطمینان بخش نہیں کہا جاسکتا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ،اراکین بلوچستان اسمبلی بتائیں کہ کس حکمت عملی کے تحت حالات بہتر کئے جاسکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق منعقدہ ان کیمرہ سیشن کے ابتدائی خطاب میں کہی ۔وزیر اعلی سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی صوبے کا نمائندہ اور جرگہ ہال ہے ، امن وامان کے قیام کیلئے حکومتی اقدامات آپ کوبتائیں گے ، تاہم اراکین اسمبلی امن وامان کے قیام کیلئے ٹھوس تجاویز دیں ۔وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ پچھلے ایک دو ماہ میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے واقعات میں کمی کے باوجود صورتحال کو اطمینان بخش نہیں کہا جاسکتا ،ایوان بتائے کہ کس حکمت عملی کے تحت حالات بہتر کئے جاسکتے ہیں اس سے قبل وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی اسمبلی کو 170 D کے کل ایوان کی مجلس تشکیل دینے کی تحریک پیش کی جسے منظور کرلیا گیا جس کے بعد آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر اور محکمہ داخلہ کے حکام نے اراکین اسمبلی کو امن وامان پر بریفنگ دی۔ اختتامی خطاب میں وزیر اعلی سرفراز بگٹی نے اراکین اسمبلی کو امن کی بحالی کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ اراکین اسمبلی نے قیام امن کیلئے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا جس کے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 21نومبر تک ملتوی تک ملتوی کردیا گیا میڈیا کو ان کیمرہ سیشن کی کوریج کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں