قلات میں دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد، شناخت کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل

قلات(نمائندہ انتخاب) بلوچستان کے ضلع قلات میں دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد، جنہیں شناخت کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قلات منتقل کردیا گیا۔ آخری اطلاعات تک دونوں لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی، پولیس ذرائع کے مطابق قلات میں دو نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں پولیس کے مطابق جو کوئی ان کو جانتا ہو قلات پولیس سے رابطہ کرے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ نعشوں کی شناخت کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں