لیویز فورس میں جعلی ترقیوں کا اسکینڈل، آفیسران اور اہلکاروں کو اہلکار گرفتار کرلیا، انٹی کرپشن بلوچستان
کوئٹہ ( آئی این پی )لیویز فورس بلو چستان میں جعلی ترقیوں کا انکشاف ہوا ہے ،انٹی کرپشن اسٹیبپشمنٹ بلو چستان نے لیویز فورس میں جعلی ترقیوں کا اسکینڈل بے نقاب کر تے ہو ئے سابق سیکشن آفیسر،لیویز محرر /جو نیئر کلرک ،رسالدار اور اسسٹنٹ /قائم مقام پرا ئیویٹ سیکرٹری کو گرفتار کر لیا ہے مزید ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی چھا پے ما رے جا رہے ہیں ۔ انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلو چستان کے مطا بق لیویز فورس بلو چستان میں بدعنوانی اور غیر قانونی ترقیوں سے متعلق خفیہ رپورٹ ، مختلف شکا یا ت اور سوشل میڈیا پر آنے والی معلومات کی بنیا د پر باضابطہ انکوائری شروع کی گئی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (تحقیقات )قمبر بلو چ کی قیادت میں تحقیقاتی آ فیسرت زبیر احمد علیزئی نے ریکارڈ حاصل کر کے معاملے کا جا ئزہ لیا تو معلوم ہوا کہ ژوب میں 20لیویز سپا ہیوں کو جعل سازی سے (گریڈ 07)سے حوالدار گریڈ (09 )کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی اس سلسلے میں تمام احکامات بغیر منظوری اور تصدیق کے جا ری کیے گئے تھے ۔ اسی طرح ضلع کچھی کے 6لیویز اہلکا روں کی غیر قانونی ترقیوں کی بھی تصدیق ہو ئی جبکہ ضلع قلعہ سیف اللہ و دیگر میں رسالدار سے رسالدار میجر تک کی جا نے والی ترقیوں کو بھی مکمل طور پر جعلی پایا گیا جسے ڈائریکٹوریٹ جنرل لیویز فورس بلو چستان اور محکمہ داخلہ بلو چستان نے باضابطہ طور پر تمام ترقیاتی احکامات کو بو گس قرار دیا ۔ تحقیقات کے دوران یہ بھی با ت سامنے آئی کہ پرومو شن احکامات کی تیا ری جعلی دستخط اور ریکارڈ میں رد و بدل کے عمل میں متعدد آ فسران اور اہلکا ر ملوث تھے ۔ کا رروائی کے دوران سابق سیکشن آفیسر جمشید گل ،لیویز محرر /جو نیئر کلرک سید عابد شاہ ،رسالدار محمد طاہر اور اسسٹنٹ /قائم مقام پرا ئیویٹ سیکرٹری سلیم لا شاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔مزید براں تحقیقات سے یہ بھی ثابت ہوا کہ رسالدار عبداللہ خان ،رسالدار غلام مرتضیٰ رسالدار سید طا رق شاہ اور محمد عارف بھی اس جعل سازی اور غیر قانونی ترقیوں میں شامل ہیں جن کی گرفتاری کےلئے چھا پے ما رے جا رہے ہیں اور ان کی گرفتاریاں جلد متوقع ہے ۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزمان نے با ہمی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات تیار کیں اور ریکارڈ میں ردو بدل کر کے غیر قاونی ترقیوں کا عمل منظم طریقے سے چلا یا ۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی جا ری ہے ۔


