ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات بدعنوانی/بدسلوکی کے الزامات پر معطل، سیکرٹری صحت بلوچستان کانوٹیفکیشن جاری

قلات (آن لائن) سیکرٹری صحت بلوچستان نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات ڈاکٹر انجم ضیا کو معطل کردیا، انکواری مکمل کرکے ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم، سیکرٹری صحت بلوچستان کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قانونی اختیار کے تحت یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ضلع قلات کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انجم ضیا کی خدمات فوری طور پر معطل کی جاتی ہیں یہ اقدام بلوچستان ایمپلائیز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلنری ایکٹ (BEEDA) 2011 کے سیکشن 6 کے تحت بدعنوانی/بدسلوکی (misconduct) کے الزامات پر کیا گیا ہے، مزید یہ کہ مسٹر ہاشم شاہ، ایڈیشنل سیکریٹری (سروسز)محکمہ صحت کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ الزامات کے حوالے سے تفصیلی انکوائری کریں اور اپنی سفارشات کے ساتھ رپورٹ ایک ہفتے کے اندر جمع کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں