نائیجریا: گیس پائپ لائن دھماکہ، 15 افراد ہلاک، 50عمارتیں تباہ
لاگوس:نائیجریا میں گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 15 افراد جھلس کر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، حادثے میں پچاس عمارتیں بھی تباہ ہوئیں۔نائیجریا میں ٹرک گیس پروسیسنگ پلانٹ سے ٹکرا گیا جس سے گیس پائپ لائن میں دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی، جس کی زد میں آ کر 15 افراد ہلاک اور گھروں پچاس قریبی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں ان کا علاج جاری ہے، فائر بریگیڈ کے درجنوں اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی کشمکش کے بعد آگ پر قابو پایا، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ نائجیریا میں آئل ٹینکرز اور گیس پائپ لائن دھماکوں کے حادثات معمول کا حصہ بنتے جا رہے ہیں، افریقہ کا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہونے کے باوجود مخدوش معاشی صورتحال کے سبب زیادہ تر لوگ خط غربت پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔