اے این پی کے زیر اہتمام قمردین کاریز میں سڑک کی بندش کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ، نوٹس لینے کا مطالبہ

عوامي نیشنل پارٹی قمردین کاریز کا قمردین روڈ کی بندش کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ گزشتہ روز باچا خان چوک قمردین کاریز میں منعقد ہوا. مظاہرے کے شرکاء سے عوامی نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر قطب افغان، جنرل سیکرٹری اکبر خان اور باز خان المیار نے خطاب کیا. آج کا مظاہرہ چونکہ قمردین کاریز ٹو قلعہ سیف اللہ اور قمردین ٹو ژوب کے مین شاہراہوں پر عوام کو درپیش مسائل پر انتظامیہ کے غفلت کے خلاف تھا مقررین نے اپنے تقاریر میں بار بار اس مدے پر زور دیا کہ ڈی سی ژوب اور ڈی سی قلعہ سیف اللہ کو اس مسئلے کا نوٹس لینا چاہئے تھا اور ان مسائل کا خاتمہ کرنا چاہئے تھا جو بالکل نہ ہونے کے برابر ہے قمرین کاریز کے دونوں مرکزی شاہراہیں ایک طرف تو بناوٹ کے لحاظ سے سنسان پڑیں ہیں اوپر سے دونوں شاہراہوں پر قبائلی تقسیم کا اثر ہے لاقانونیت کی انتہا ہے آئے روز ٹریفک کے قوانین اور اصولوں کی مکمل خلاف ورزیاں ہوتیں رہتی ہیں کم مصافت کا بہت سارا کرایہ لیا جاتا ہے مسافروں کو تنگ، خوار و ذلیل کیا جاتا ہے علاقے کے لوگ کہیں جانے سے گھبراتے ہیں

راستوں کا استعمال نمبر اور ٹن کی بجائے قبائل نے ایام پر تقسیم کیا ہوا ہے جسکی وجہ سے آئے روز قبیلوی بدمزگیاں پیدا ہوتیں رہتی ہیں جس سے اکثر چھوٹے بڑے قبیلوی تنازعات پیدا ہوتے رہتے ہیں. اس طرح کے بہت سارے چھوٹے بڑے مسائل اور بھی واقع ہوتے رہتے ہیں اور ان سب مسایل کے خاتمے کیلئے عوامی نیشنل پارٹی قمردین کاریز نے پچھلے مہینے بھی ایک صوبائی سطح کا جلسہ کیا جس میں بجلی، ہسپتال اور بارڈر کے مسائل کو اجاگر کیا گیا تھا اور اپنے عوام کو درپیش مسائل اور مالی بحران کے بارے میں آواز اٹھائی گئی تھی اور متعلقہ انتظامیہ اور اداروں تک بات پہنچائی تھی جس پر رتی بھر بھی عمل نہیں کیا گیا تھا. بالاخر عوامی نیشنل پارٹی عوام اور مسافروں کی دلبرداشتہ، اذیتناک اور تکلیف دہ حالت کو دیکھتے ہوئے ایک بار پھر سراپا احتجاج نکلی ہے جس میں خاص الخاص مندرجہ بالا نکات شامل ہیں اور عوامی نیشنل پارٹی نے اس بار مسائل کے حل ہونے تک کی سلسلہ وار پالیسی اپنائی ہے. گزشتہ روز اسی سلسلے میں احتجاجی مظاھرہ کیا گیا، جبکہ بروز جمعرات پورے شہر میں کامیاب شٹر ڈاون ہڑتال کیا گیا. جبکہ آج بروز جمعے پہیہ جام ہڑتال کیا گیا اور پہیہ جام ہڑتال کے ساتھ ساتھ قمردین ٹو ژوب اور قمردین ٹو قلعہ سیف اللہ کی مین شاہراہ تب تک بند رہیگی جب تک ژوب اور قلعہ سیف اللہ کے ڈی سی یہاں آکر عوامی نیشنل پارٹی اور علاقے کے عوام کو درپیش تمام انتظامی مسائل کے خاتمے کی یقین دہانی نہیں کراتے ہیں اور خود ہی نوٹس نہیں لیتے ہیں اور موجودہ جنگل کا قانون اور مظالم روکے نہیں جاتے ہیں اور سب متعلقہ افراد کو ڈیوٹی نبھانے کی ترغیب نہیں دیتے ہیں انتظامیے کے غفلت اور درپیش مسائل سے علاقے کے باسی دلبرداشتہ ہو چکے ہیں

مقررین نے کہا کہ ہم درپیش مسائل کے نابود ہونے، قانون کی بالادستی اور شہریوں کو حقوق کی حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے تب تک پیچھے نہیں ہٹینگے جب تک ہمیں قانونی تحفظ، قبایلی تقسیم سے نجات اور آنے جانے کیلئے ایک محفوظ اور انصاف پر مبنی ٹریفک سسٹم نہیں ملتا جدوجہد جاری رہیگی.

اپنا تبصرہ بھیجیں