احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے،صادق سنجرانی

اسلام آباد :قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ عوام غیر ضروری میل جول سے گریز کرے قائم مقام صدر محمدصادق سنجرانی نے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل صبح ساڑھے 10بجے پوری قوم یکجا ہو کر اور یک زبان ہو کر دعا کے لیے نکلے۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ عوام کو میل جول محدود کردینا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے قائم مقام صدر نے کہا کہ ایک دوسریسے ہاتھ ملانیاور گلیلگانے سے گریز کریں اُنہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیراختیار کرنا کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر لازمی ہوگیا ہے۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ فاصلے پر رہ کر بات چیت کریں اور غیرضروری میل جول سے گریز کیا جائے اُنہوں نے مزید کہا کہ اللّہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ اس موذی مرض سے ہمیں نجات دلائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں