انتظارکی گھڑیاں ختم،پی ایس ایل کا افتتاح کل ہوگا
کراچی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) فائیو کا سپر میلہ کل جمعرات سے سجے گاپہلی بار پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں ہی ہوگی۔رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں 350 فنکار جلوہ گر ہوں گے، پاپ، راک، صوفی اور علاقائی موسیقی کا تڑکا لگایا جائیگا۔افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔سکواش کی دنیا کے سب سے کامیاب کھلاڑی جہانگیر خان ایچ بی ایل پی ایس ایل کی چمچماتی ٹرافی تھامے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچیں گے۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈکے درمیان رات 9بجے شروع ہو گا۔لیگ کے 14میچز لاہور، 9کراچی، 8راولپنڈی اور 3ملتان میں کھیلے جائیں گے افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020، میں کْل10 لاکھ امریکی ڈالرز کی مالیت کی انعامی رقم تقسیم کی جائیں گی۔ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ فائنل کی فاتح ٹیم ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی کے ہمراہ 5 لاکھ امریکی ڈالر زکی حقدار ٹھہرے گی۔ایونٹ کی رنرزاپ ٹیم 2 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم وصول کرے گی۔اس کے علاوہ ایونٹ کے دوران ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا جائے گا۔