فیصل آباد کے مغوی وکیل کی لاش رحیم یار خان سے برآمد
فیصل آباد:پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد سے ایک ہفتہ قبل اغوائ ہونے والے وکیل کو قتل کر دیا گیا ہے، مغوی وکیل کی تشدد زدہ لاش رحیم یار خان کے علاقے سے ملی ہے۔فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹا ئون کے رہائشی اعجاز احمد ایڈووکیٹ کو 17 اگست کو گھر سے اغوائ کیا گیا تھا۔ مغوی کی اہلیہ اقصیٰ رشید نے تھانہ مدینہ ٹا ئون میں اپنے شوہر اعجاز ایڈووکیٹ کے اغوائ کا مقدمہ درج کروایا تھا۔مغوی کی اہلیہ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق میاں اعجاز کو جائیداد کے تنازع پر اس کی بہنوں عدیلہ، ثوبیہ اور والدہ شمیم بانو نے سکھر میں تعینات ایک ڈی ایس پی مسعود اور پولیس وردیوں میں ملبوس 13 سے 14 نامعلوم افراد کے ہمراہ گھر سے اغوائ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی لاش رحیم یار خان سے ملی ہے جس پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔پولیس کی جانب سے اس ضمن میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔


