پنجگورایرانی بارڈر کی بندش سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

پنجگور : پنجگور ایرانی بارڈر کی بندش سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دس کلو والا گیس سلنڈر ایک ہزار روپے اضافہ کے ساتھ دوہزار روپے کا ہوگیا پٹرول ڈیزل اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بھی دگنی ہوگئیں عام لوگ مشکلات کا شکار ہوگئے تفصیلات کے مطابق پنجگور میں کورونا وائرس کے پیش ایرانی بارڈر کی بندش سے پنجگور میں کھانے پینے اور دیگر روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ہوگیا ہے دس کلو والا گیس سلنڈر ایک ہزار سے بڑھ کر دوہزارروپے کا ہوگیا ہے اسی طرح پٹرول ڈیزل اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں بھی دگنی ہوگئیں جس کی وجہ سے عام لوگوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے واضح رہے کہ پنجگور اور دیگر سرحدی علاقوں میں تیل سے لیکر کھانے پینے کی بیشتر اشیاء ایران سے آتا ہے جب سے ایران میں کورونا وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے بارڈر سے اشیاء ضروریہ کی آمد کا سلسلہ رک ہوگیا ہے علاقے کے عوامی حلقوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں ملکی تیل اور اشیا ء خردو نوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں