سردار اخترمینگل کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا، روبہ صحت
کوئٹہ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا، خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بی این پی کے سربراہ نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہو ئے کہا تھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کردیا تھا، سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر بی این پی کے آفیشل پیج پر بتایا گیا ہے کہ سردار اختر مینگل کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹوآگیا ہے وہ روبہ صحت ہیں، بلوچستان کے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے
Load/Hide Comments


