حکومت نے "کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے” کے سلوگن کے ساتھ آگئی مہم کا آغاز کردیا” ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد : حکومت نے "کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے” کے سلوگن کے ساتھ کوروناوائرس سے بچاو، علامات اور احتیاط وعلاج کے بارے آگہی مہم کا آغاز کردیا ہے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹویٹ میں کرونا وائرس سے آگاہی مہم کیلئے حکومتی سلوگن پر مشتمل پیغام دہراتے ہوئے کہا کہ کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، وائرس سے بچاؤ، علامات، احتیاط اور علاج سے متعلق حکومت نے آگاہی مہم کا آغاز کر دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے خوفزدہ ہونے کی بجائے زیادہ بہتری سے اس کا مقابلہ کرنا ہے۔ معاون خصوصی نے اپنے ٹویٹ میں کرونا وائرس آگاہی مہم کے حوالے سے اخبارات میں چھپنے والا اشتہار بھی شیئر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں