کورونا وائرس پر جرمن تحقیق برائے فروخت نہیں، ہائیکو ماس

برلن:جرمن وزیرخارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ جرمنی کورونا وائرس کے خلاف دوا کی تیاری میں بین الاقوامی اشتراک کے لیے تیار ہے، تاہم اس سلسلے میں کی جانے والی تحقیق برائے فروخت نہیں ہے۔ اس سے قبل ایسی رپورٹیں سامنے آئی تھیں، جن میں امریکی انتظامیہ نے کورونا وائرس پر تحقیق کرنے والے جرمن ادارے کیور ویک کو فقط امریکا کے لیے کام کرنے کی پیش کش کی تھی۔ جرمن وزیرخارجہ نے کہا کہ جرمنی اس سلسلے میں جاری تحقیق کے نتائج کسی ایک ملک کے حوالے نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس وائرس کو مل کر شکست دی جا سکتی ہے، تاہم ایک دوسرے کے خلاف محاذ قائم کر کے اسے ہرایا نہیں جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں