شاہ نورانی سے واپس آنے والے زائرین کی بس وسیلابی ریلے میں پھنس گئی
لسبیلہ: شاہ نورانی سے واپس آنے والے زائرین کی بس ویراب ندی کے سیلابی ریلے میں پھنس گئی زائرین محفوظ. لیویز زرائع کے مطابق منگل کے روز سندھ کے علاقے ٹھٹھہ سے شاہ نورانی آنے والے زائرین کی بس درگاہ کی زیارت کے بعد واپس آتے ہوئے ویراب ندی میں بارشوں سے آنے والی سیلابی ریلے میں پھنس گئی تاہم دریجی انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے مشترکہ طور پر زائرین کو بحفاظت نکال دیا بس میں 20کے قریب زائرین سوار تھے دوسری جانب ویراب سمیت دیگر ندیوں میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے دریجی انتظامیہ نے اپنے حدود میں شاہ نورانی جانے والے زائرین کو کسی جانی نقصان کے خدشات کے پیش نظر جانے سے روکنا شروع کردیا.
Load/Hide Comments


