افغانستان، سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 6طالبان،ایک داعشی کمانڈر ہلاک، 4زخمی

کابل:افغانستان کے صوبہ فاریاب میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں مابین جھڑپ میں 6طالبان ہلاک جبکہ 4زخمی ہو گئے،صوبہ ننگر ہار میں افغان فورسز کی جانب سے کئے گئے حملے میں داعش کا ایک اہم کمانڈر ہلاک ہوا، دوسری جانب افغان صوبہ قندھار میں رات گئے ایک اہلکار اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 6 فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد فرار ہو گیا، تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ اہلکار طالبان کے ایک گروپ سے وابستہ تھا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ فاریاب میں افغان سکیورٹی فورسز کے ایک جھڑپ میں چھ طالبان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔یہ جھڑپ اتوار کو رات گئے شروع ہوئی اور پیر کی صبح تک جاری رہی۔فاریاب پولیس کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ اس جھڑپ میں 6مسلح طالبان ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔یہ جھڑپیں سکیورٹی دستوں کے قافلے پر حملوں کے بعد ہوئی۔سیکیورٹی فورسز کے ایک فضائی حملے میں صوبہ ننگرہار میں داعش کا ایک کلیدی کمانڈر ہلاک ہو گیا۔وزارت دفاع کی پریس ریلیز کے مطابق ضلع اچین میں داعش دہشت گرد گروہ کے ایک ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں اس گروپ کا ایک اہم رکن ہلاک ہوگیا۔ دوسری جانب صوبہ قندھار میں گذشتہ رات ایک اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے چھ فوجی جوانوں کو موت کی نیند سلا دیا۔ یہ واقعہ سیکیورٹی پوسٹ پر پیش آیا۔قندھار کے سیکیورٹی عہدیدار نے بی ایف سی کے ساتھ رابطے میں کہا ہے کہ حملہ آور طالبان گروپ سے وابستہ تھا اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا انہوں نے کہا حملہ آوروں کا سراغ لگانے اور ان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

افغانستان، سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 6طالبان،ایک داعشی کمانڈر ہلاک، 4زخمی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں