بلوچستان حکومت کورنا وائرس کو ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے،ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ:ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر یاسر اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کورنا وائرس کو ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن بلوچستان میں کورونا وائرس نمٹنے کے لئے اقدامات پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہارکرتے ہیں اور کوئٹہ کے ہسپتالوں میں کرونا کیٹس نایاب ہوگئے ان خیالات کااظہارانہوں نے سول ہسپتال کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ماسکس، سمیت طبی ضروریات کا سامان ناپید ہوچکا ہے بلوچستان حکومت کی جانب سے ڈاکٹرز کی حفاظت کے لئے کوئی بھی سہولیات فراہم نہیں کئے گئے طبی سہولیات کی عدم فراہمی سے ڈاکٹرز بھی کورونا وائرس کا شکار بن سکتے ہیں حکومت کی جانب سے سہولیات فراہم نہ کرنے پر بلوچستان میں ڈاکٹروں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں صوبے میں کوروناوائرس کے حوالے سے انتہائی تشویشناک صورتحال ہے کورونا کے مریضوں کو کوئی سہولیات موجود نہیں ہیں ینگ ڈاکٹرز مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں ینگ ڈاکٹرز اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں کرونا وائرس سے متاثرین اور ہسپتالوں میں سہولیات فراہم کئے جائے کورونا کیٹس موجود نہیں تو تشخیص کیسے ہوگا انہوں نے کہا کہ موجودہ ایمر جنسی صورتحال میں جب پوری دنیا کو ڈاکٹروں کی ضرورت ہے حکومت نا اہلی کے سبب 500کنٹریکٹ پر تعینات ڈاکٹروں کو گھر بیٹھا دیا گیا موجودہ ایمر جنسی صورتحال میں صوبے کی عوام کو اس نا اہل اور غیر سنجیدہ حکومت کے آسرے پرنہیں چھوڑیں گے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رضاکارانہ طور پر اپنے خدمات دینے کیلئے تیار ہیں موجودہ قائم کئے گئے قرنطینہ سینٹر خیمہ بستوں سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں