بلوچستان میں اب تک 10افراد کورنا وائرس کا شکار، لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں، ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اب تک 10افراد کورنا وائرس کا شکار ہیں کوئٹہ شہر کو لاک ڈاؤن کی ضرورت پیش نہیں آئی ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں کورنا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں بلوچستان حکومت محدود وسائل میں روہ کر کورنا وائرس کیخلاف جنگ لڑرہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے میاں غنڈی میں قائم قرنطینہ سینٹر میں دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان حکومت محدود وسائل میں رہ کر کورنا وائرس سے نمٹنے کیلئے وسائل خرچ کررہے ہیں اپوزیشن کا احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے اپوزیشن جماعتیں کورنا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ اس وباء کا عملی طور پر خاتمہ کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس ایک عالمی وبا بن چکی ہے، ضیا لانگو ہم نے اپنے محدود وسائل میں رہ کر اقدامات کر رہے ہیں ملک میں کوروناوائرس کی توک تھام کے لئے وفاقی و صوبائی سطح پر اجلاس کیے جارہے ہیں صوبائی حکومت اپنے تمام وسائل خرچ کر رہی ہے اپیل ہے کہ اس وبا کو رکھنے میں عوام ہمارے ساتھ تعاون کریں قرنطینہ سینٹر میں باربی کیو کو غلط تاثر دیا گیا قرنطینہ میں موجود افراد کی مثبت توجہ کے لئے بار بی کیو اور کھلونے تقسیم کئے گئے وزیراعظم نے ٹیسٹ کیٹس کی فراہمی کے حوالے سے متعلقہ افراد کو ہدایت کر دی ہے صوبے میں اس وقت دس افراد کوروناوائرس کا شکار ہیں ابھی کوئٹہ کو لاک ڈاون کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں