پی ڈی ایم اے چھاپہ سینکڑوں کی تعداد میں ماسک،گلوز اور سینیٹائزر قبضے میں لے لیا

کوئٹہ ,محکمہ پی ڈی ایم اے کی چھاپہ مار ٹیم اور مجسٹریٹ کی جانب سے شہر کے مختلف میڈیکل سٹورز اور گوداموں پر چھاپے ماسک،سینیٹائزر اور سرجیکل گلوز برآمد کر لئے گئے تفصیلات کے مطابق محکمہ پی ڈی ایم اے کی چھاپہ مار ٹیم اور مجسٹریٹ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں فاطمہ جناح روڈ،یٹ روڈ اور سرکی روڈ پر چھاپے مارے گئے میڈیکل سٹورز اور گوداموں میں چھپائے گئے ماسک،سینیٹائزر اور سرجیکل گلوز برآمد کر لئے گئے محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے ذخیرہ اندوز ایسے وقت میں بھی فائدہ اٹھارہے ہیں سینکڑوں کی تعداد میں ماسک،گلوز اور سینیٹائزر قبضے میں لے کر قرنطینہ میں رکھے گئے افراد میں تقسیم کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں