بلوچستان، بارشوں سے 13اضلاع متاثر، 19افراد جاں بحق، تفصیلات جاری
کوئٹہۛپی ڈی ایم اے نے رواں ماہ کے دوران بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی،رواں ماہ بارشوں سے صوبے کے تیرہ اضلاع زیادہ متاثر ہوئے ،انیس افراد جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوئے ،پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں سے سب سے زیادہ تین ہلاکتیں ضلع کچھی میں ہوئیں، ڈیرہ بگٹی ،خضدار ،لس بیلہ ،بارکھان ،ژوب اور جھل مگسی میں دو دو اور جعفر اباد ،کوہلو ،کیچ اور چاغی میں ایک ایک شخص بارشوں کے سبب ہلاک ہوا ،ایک ماہ کے دوران ہونے والی بارشوں سے 887مکان مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ 98مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ،ضلع جعفر اباد میں سات سو مکانات بارشوں کے باعث، بارشوں سے صوبے کے تین پل اور دس شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ گئیں ۔
Load/Hide Comments


