ملائیشیا، آئل اینڈ گیس تنصیب میں دھماکہ 5 افراد ہلاک، تحقیقات شروع

کوالالمپور،ملائیشیا کی جنوبی ریاست جوہر میں کوٹا تنگی کے قریب پینجرنگ انٹرگریٹڈ کمپلیکس میں دھماکے و آتشزدگی سے 5 مزدور ہلاک ہو گئے۔ یہ بات مقامی میڈیا نے پیر کے روز بتائی۔ریاست جوہر کے شعبہ ریسکیو و آتشزدگی کے آپریشن کمانڈر پوزان احمد نے کہا کہ ریاست کے آپریشن سنٹر کو اتوار کو نصف شب کے وقت ہنگامی مدد کی کال موصول ہوئی۔سرکاری خبر رساں نیوز ایجنسی برناما کے مطابق انہوں نے بیان دیا کہ موقع پر پہنچنے کے بعد یہ پایا گیا کہ خام ڈیزل سے ہائیڈروجن کی مدد سے گندھک کوڑا نکالنے کیلئے استعمال ہونیوالے پلانٹ ڈیزل ہائیڈرو ٹریٹر یونٹ میں دھماکے بعد آگ لگی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پانچ افراد مارے گئے اور ایک شخص شدید جل گیا ہے، مزید کہا کہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ حادثہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پینجرنگ ریفائننگ اینڈ پیٹروکیمیکل (پریفکیم) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ہنگامی رسپانس ٹیم کو فعال کر دیا ہے اور وہ فی الحال حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں مزید کہا کہ اب حالات قابو میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں