امریکا میں ٹک ٹاک کی فروخت کا معاہدہ آئندہ روز میں طے ہونے کا امکان
بیجنگ ۛچین کی ٹیکنالوجی کمپنی امریکا میں ٹی ٹاک کا کنٹرول چھوڑنے کے لیے تیار ہے اور ممکنہ طور پر مقبول سوشل میڈیا ایپ کی فروخت کا معاہدہ آئندہ دنوں میں طے پاسکتا ہے۔ ٹک ٹاک کے شمالی امریکا اور آسٹریلیا میں آپریشنز کی فروخت کے معاہدے کا اعلان آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ اب تک مائیکروسافٹ، اوریکل اور ایک تیسری امریکی کمپنی نے ٹک ٹاک کو خریدنے کے لیے پیشکشیں کی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ ہمارا ماننا ہے کہ مائیکروسافٹ کے ساتھ شراکت داری سے ٹک ٹاک امریکا میں ممکنہ تعلق سے وال مارٹ کو اپنے صارفین تک رسائی اور خدمت کا ایک اہم ریعہ مل جائے گا جبکہ ہماری تھرڈ پارٹی مارکیٹ پلیس اور اشتہارات کاروبار بھی ترقی کرے گا۔ وال مارٹ اس حوالے سے پہلے گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ سے معاہدہ کرنا چاہتی تھی، مگر مائیکروسافٹ کا انتخاب اس وقت کیا گیا جب اسے اندازہ ہوا کہ الفابیٹ کے ساتھ وہ ٹک ٹاک کے اکثریتی حصے کو حاصل نہیں کرسکے گی۔ٹک ٹاک، مائیکروسافٹ اور اوریکل کی جانب سے رپورٹ میں بیانات دینے سے گریز کیا گیا۔یہ رپورٹ اس خبر کے بعد سامنے آئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مجوزہ پانبید کے باعث ٹک ٹاک کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او)کیون اے میئر نے استعفی دے دیا۔معروف انٹرٹینمنٹ کمپنی والٹ ڈزنی کے سابق کنزیومر ڈائریکٹر 58 سالہ کیون اے میئر 2 ماہ قبل ہی ٹک ٹاک کے سی ای او تعینات ہوئے تھے۔


