جنوبی پنجاب میں کورونا وائرس کا پہلاکیس

ملتان,جنوبی پنجاب میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا، ملتان کے نشتراسپتال میں زیرعلاج لیہ کے 44سالہ شخص کا نول کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے،مریض کو تفتان بارڈر سے ڈیرہ غازی خان قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا،کورونا وائرس کی علامات سامنے آنے پر اسے ملتان کے نشتراسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا،ڈائریکٹر وبائی امراض کنٹرول جنوبی پنجاب ڈاکٹرعطاالرحمن کے مطابق مریض میں لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پیر کو میڈیا رپورٹس کے مطابق لیہ کا 44 سالہ مریض امیر عباس ایران کا سفر کرکے آیا تھا۔ یہ مریض جب ایران سے پاکستان آیا تو اس مریض کو پہلے تفتان بارڈر پر رکھا گیا لیکن وہاں قرنطینہ میں لوگوں کا رش زیادہ ہونے پر اس مریض کو ڈی جی خان قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا، جہاں پر اس مریض کی طبیعت بگڑنے پر نشتر ہسپتال میں ٹیسٹ کیے گئے، اور لیبارٹری ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں