کورنا وائرس مریضوں کی تعداد میں اضافہ، خفیہ راستوں سے آنے والے افرادپر کڑی نظر رکھے جائے ,علی مدد جتک

کوئٹہ،پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک،صوبائی جنر ل سیکرٹری سید ا قبال شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورنا وائرس کی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ایران سرحد کے خفیہ راستوں سے آنے والے متاثرہ ا فراد پر کھڑی نظررکھی جائے بلوچستان حکومت مفادات کی خاطر لوگوں کی زندگیوں کو داؤ پر نہ لگائیں بلکہ عوام کو کورنا وائرس سے بچانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں اور تمام سرکاری ہسپتالوں میں بہترین سہولیات فراہم کریں عوام بھی کورنا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ان خیالات کااظہارانہوں نے پارٹی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ کورنا وائرس کی وجہ سے لوگ پریشانی کا شکار ہیں اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اس سے عالمی وباء قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور بلوچستان حکومت اس سلسلے میں فوری طور پر موثر اقدامات ا ٹھائیں ایران سے آنے والے زائرین کوفوری طور پر قرنطینہ سینٹروں تک محدودکیا جائے صوبے میں صورتحال گھمبیر ہوتی جارہی ہے میاں غنڈی سینٹر اور شیخ زاہد ہسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی کافوری طور پر نوٹس لیا جائے ترمل گن سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائے حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں عملی اقدامات ا ٹھائیں اگر حکومت عوام کو ریلیف فراہم نہیں کرسکتے تو بتا یا جائے انہوں نے کہا کہ عوام بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں وائرس سے بچاؤ کیلئے اسلامی طریقہ اپنا یا جائے اور کوئٹہ شہر میں زخیرہ اندوزوں کیخلاف بلوچستان حکومت فوری طور پر نوٹس لے اور لوگوں کو ماسک کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ ہیں اور عوام بھی اس سلسلے میں تعاون کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں