چین میں بلوچستان کے کوٹہ پر ڈیڑھ سو طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں، 23 بلوچستان کے لوکل دیگر کا تعلق اسلام آباد ودیگر علاقوں سے ہے

کوئٹہ، چین میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ڈیڑھ سو افراد پی ایچ ڈی، اور میڈیکل کی تعلیم حاسل کر رہے ہیں ان میں 23 بلوچستان کے لوکل جبکہ 127 کا تعلق اسلام آباد، لاہور کراچی اور پشاور سے ہے، سوال یہ ہے کیا اس طرح نا انصافی کب تک بلوچستان کے لوگوں سے جاری رہے گا، چین میں پی ایچ ڈی کرنے والے ایک ڈاکٹر نے انتخاب کو بتایا کہ ہمیں دکھ اس بات کا ہے کہ کیا بلوچستان کے لوگوں کے نام پر کب تک باقی صوبوں کے لوگ پڑھتے رہیں گے کیا اس کی انکوائری ہوسکتی ہے، یا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا،، ذرائع کے مطابق 23 کا تعلق صوبے کے مختلف اضلاع سے ہیں 127 بہت بری تعداد ہے ذرائع نے بتایا جس طرح وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے پر آج بھی ہزاروں ملازمین ملازمت کر رہے ہیں اب تو بلوچستان کے کوٹے پر ملک کے دیگر صوبوں کے لوگ پی ایچ ڈی کرنے جاتے ہیں جب اس سلسلے میں حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی سے رابطہ کیا تو انہوں نے فون اٹینڈ ہی نہیں کیا تاکہ اس حوالے سے حکومت بلوچستان کا موقف بھی سامنے آتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں