فرقہ وارایت پھیلانے والے ملک دشمن ہیں، چودھری شجاعت حسین
کراچی/لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی کی ضرورت ہے فرقہ وارایت پھیلانے والے ملک دشمن ہیں وزیر اعظم عمران خان کراچی جارہے ہیں جو خوش آئند ہے ایک ہفتے کے بعد مسلم لیگ (ق) کا نمائندہ وفد کراچی کا دورہ کریگا ہم پہلے ہی کراچی کے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم عمران خان کو تجاویز دے چکے ہیں کراچی کی مردم شماری ازسر نو کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے نمائندہ اجلاس میں کیا جسمیں پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چودھری پرویز الہی. مرکزی سیکرٹیری جنرل و وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ. سندھ کے صدر محمد طارق حسن. پنجاب کے جنرل سیکرٹیری کامل علی آغا سمیت دیگر شریک تھے اس موقع پر چودھری پرویز الہی نے کہا کہ کراچی کی موجودہ صورتحال پر دل گرفتہ ہیں کراچی کے شہریوں کی دادرسی و ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرہے ہیں جس کے ثمرات جلد نظر آئینگے مسلم لیگ مرکزی کے سیکرٹیری جنرل طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ کراچی شہر معاشی حب ہے کراچی کے عوام کے دکھوں کا مداواہ کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں اجلاس میں مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے بتایا کہ حالیہ بارشوں سے کراچی میں 47 اندرون سندھ میں 80 افراد جان بحق اور اربوں روپے کا مالی نقصان ہوچکا ہے اس صورتحال میں کراچی تباہ و برباد ہوگیا ہے لیکن کراچی کے معاملات کو وفاقی و سندھ حکومت کمیٹیاں تشکیل دیتی ہیں جبکہ کراچی کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام جماعتوں کی مشاورت سے مکمل حل نکل سکتا ہے کیونکہ ماضی میں فنڈز کی خرد و برد سب کو عیاں ہوچکی ہے پر مبنی مفصل رپورٹ پیشں کی۔


